سلیکشن کمیٹی موقع دے عبدالرزاق کا خلا پُر کردوںگا، عمر صدیق

456

لاہور(جسارت نیوز)گورنر ہائوس کے سیکنڈری ا سکول میں9 ویں جماعت کے طالبعلم عمر صدیق اپنے شاندار کھیل کے ذریعے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں بلند کرنے کیلئے پُر عزم ہیں ۔خداد اد صلاحیتوں کے مالک نوجوان آل رائونڈر عمر صدیق نے بتایا کہ عبد الرزاق اور جیک کیلس میرے فیورٹ آل رائونڈر ہیںجس طرح عبدالرزاق نے مشکل صورتحال میں اپنی سوئنگ سے بھرپور بولنگ اور جارہانہ بیٹنگ کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم کو فتوحات دلوائیں میں بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابیاں دلوانے کا خواہش مند ہوں،میں دنیا کا بہترین آل رائونڈر بننا چاہتا ہوںاس مقصد کی تکمیل کیلئے انتھک محنت کر رہا ہوں اگر قومی سلیکشن کمیٹی نے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا تو میںپاکستان کرکٹ ٹیم میںمیچ ونر آل رائونڈ ر کا خلا پُر کر سکتا ہوں۔10سال کی عمر میں کرکٹ کا آغاز کرنے والے عمر صدیق نے بتایا کہ میں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے)گرائونڈ میںشعیب کرکٹ اکیڈمی میںنیٹ پریکٹس کرتا ہوں ،پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کلب کرکٹ کا آغاز اسی اکیڈمی سے کیا تھا،شعیب کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ شعیب منصور نہایت شفیق ،ہمدر ،مہربان اور کرکٹ کے کھیل کو باریک بینی سے سمجھنے والے انسان ہیں ان کی بہترین اور بروقت کوچنگ کی بدولت ہی بابر اعظم کی بیٹنگ میں نکھار پیدا ہوا ،اور وہ ترقی کی منازل طے کرتا ہوا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی تک پہنچ گیا ۔ عمر صدیق کا کہنا ہے کہ میں اپنے کھیل میں بہتری کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں ،میرے والدین کی دُعائیں میرے ساتھ ہیں۔