بی آر ٹی منصوبہ ‘ عدالت عظمیٰ کی کے پی کے حکومت کو کیس چلانے کی ہدایت

117

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے پشاور بی آر ٹی منصوبہ کیس کی سماعت کے موقع پر کے پی کے حکومت کو کیس چلانے کی ہدایت کردی ہے ۔اس موقع پر عدالت نے ایف آئی اے کو منصوبے کی تحقیقات سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع بھی کر دی ہے ۔معاملے کی سماعت جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس دیے کہ کے پی کے حکومت کی اپیل کو زیادہ عرصہ حکم امتناع میں نہیں رکھنا چاہتے،بطور عدلیہ منصوبے کے حوالے سے مخصوص چیزوں کا جائزہ لینا ہے،بی آر ٹی منصوبے کی شفافیت کا جائزہ لیں گے،منصوبے کا تعمیراتی ٹھیکا کیسے دیا گیا یہ بھی دیکھیں گے، منصوبے میں کہیں مفادات کا ٹکراو تو نہیں؟ کے پی کے حکومت نے نامکمل منصوبے پر اربوں روپے تو
خرچ نہیں کر دیے؟ دیکھنا ہوگا کہ منصوبے میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کیسے کیا گیا؟یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ منصوبہ کہیں بغیر تیاری کے شروع تو نہیں کیا گیا؟ منصوبے کے ڈیزائن میں بار بار عوام کے پیسے سے تبدیلی کی گئی، منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا جائزہ بھی لیں گے۔عدالت نے کے پی کے حکومت کے وکیل کی التواءکی درخواسوت پر معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔