بھارت میں ایک بار پھر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونجنے لگے

509
Kashmiri muslims shout anti-India and pro-freedom slogans as Kashmiri separatist leader Syed Ali Shah Geelani addresses a rally on his return from New Delhi, in Srinagar on April 15, 2015. Thousands attended the rally in the summer capital of the restive state of Jammu and Kashmir, designed as a show of strength for Geelani. AFP PHOTO / Tauseef MUSTAFA

نئی دہلی: بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کئیے جانے پر ایک بار پھر مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ بنگلور میں اقلیتوں کے حق میں احتجاج کیا گیا جس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کیلئے مظاہرین نے بنگلور میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔

نوجوانوں نے احتجاج کے دوران پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیر آزاد کرو تحریر تھا جبکہ پاکستان زندہ باد اور کشمیر زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی پولیس نے انتقام لینے کے لیے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی شرکاء زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھارت میں امولیا لیونا نامی لڑکی نے بھی ایک احتجاجی جلسے کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر پولیس نے اُس کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا تھا۔