جامعہ اردو کراچی  کے لیب اسسٹنٹ کورونا کے باعث جاں بحق

454

کراچی(حماد حسین): وفاقی جامعہ اردو کراچی گلشن کیمپس کے لیب اسسٹنٹ سید توقیر علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

کراچی  کی جامعہ کے لیب اسسٹنٹ سید توقیر علی میں چند دن قبل  کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، سید توقیر علی ملیر کے رہائشی اور جامعہ اردو کے شعبہ ارضیاتی علوم میں تعینات تھے۔

اس سے قبل سید توقیر علی کی والدہ دو روز قبل انتقال کرگئیں تھیں۔

کورو نا سے جامعہ ملازم کی موت کے بعد انتظامیہ حواس باختہ ہے جبکہ ملازمین اور اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

دوسری جانب جامعہ انتظامیہ یکم جون سے  یونیورسٹی کھول چکی ہے جبکہ انتظامیہ نے تمام اساتذہ اور ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کا سرکلر جاری کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ کےگلشن اقبال کیمپس میں احساس پروگرام کا سینٹربھی قائم ہے جہاں روانہ ہزاروں  افراد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔