پیٹرولیم قیمتوں میں 12روپے تک کمی

341

اسلام آ باد (نمائندہ جسارت )حکومت نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات میں تقریباً 12 روپے تک کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوعمل کرتے ہوئے پیٹرول 7 روپے 6 پیسے سستا کر دیا ہے۔ اب پیٹرول کی نئی قیمت 74روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگی۔اعلامیے کے مطابق مٹی کا تیل 11.88 پیسے فی لٹر سستا کرکے اس کی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لٹر رکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پہلے 47 روپے 51 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔