مریض بڑھ رہے ہیں اسپتالوں میں جگہ نہیں، یاسمین راشد

205

لاہور ( آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی، اسپتالوں میں جگہ نہیں رہی، عوام پریشان نہ ہوں، حکومت کورونا متاثرین کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے،کورونا مریض اسپتالوں میں خود نہ جائیں بلکہ ریسکیو 1122 کو کال کریں، جس کے باعث مریض کو اسپتال پہنچتے ہی بیڈ مل جائے گا، مریضوں کی رہنمائی کے لیے ویب سائٹ بنا دی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے طبی سہولیات دستیاب ہیں لیکن مریضوں کی ان سہولیات سے متعلق معلومات کے لیے ایپ بنا دی ہے۔ جس سے مریضوں کو اسپتال میں دستیاب سہولیات کا پتا چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اسپتالوں میں جگہ نہیں رہی۔ اسی لیے جن اسپتالوں میں مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ پنجاب کے اسپتالوں میں27 ہزار بیڈز ہیں۔صوبے میں 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ عوام پریشان نہ ہوں، حکومت کورونا مریضوں کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔ میڈیا کو آگاہ رکھنے کے لیے ویب سائٹ بنائی ہے۔