احتساب عدالت: سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 17جون کوہوگی

121

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پرآغا سراج درانی عدالت میں، اہلیہ اور بچوں عدالت میں پیش ہوئے ،فاضل جج کی رخصت کے باعث ریفرنس بغیر کسی کارروائی کے17جون تک ملتوی کردیا گیا۔ آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ ضمانت پر ہیں اوران پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہے۔