مسجد نبوی میں نماز کے لیے عام افراد پر پابندی ختم نہیں ہوئی،انتظامیہ

176

مدینہ منورہ(اے پی پی) مسجد نبوی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسجد نبوی عام نمازیوں پر پابندی تھی، ہے اور تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔سعودی نشریاتی
ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید میں جاری کی ہے جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعودی حکومت نے مسجد نبوی کے دروازے عام نمازیوں اور زائرین کے لیے کھول دیے ہیں۔