لاہور، کورونا وائرس کا شکار ہو کر خاتون ڈاکٹر جاں بحق

137

لاہور (آن لا ئن ) لاہور میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر لیڈی ڈاکٹر ثنا فاطمہ جاں بحق ہو گئی ہے۔ لیڈی ڈاکٹر ثنا فاطمہ نجی اسپتال میں کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہی تھیں، دوران علاج کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے لیڈی ڈاکٹر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خاتون ڈاکٹر لاہور میں واقع کینال روڈ پر ایک نجی اسپتال میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ ثنا فاطمہ میں 10 دن قبل کورونا کی تصدیق ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا۔ پاکستان میں شہریوں کے علاوہ اب ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی کورونا سے متاثر ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 54 ڈاکٹروں کو اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔