وفاقی حکومت نے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کردی

155

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت کی جانب سے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ملازمین کے دفتری اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات کو وفاقی اداروں سے
منسلک ملازمین کی ڈیوٹی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کر دی گئی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ عید قبل پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹیوں اور بازاروں کے اوقات کاربھی بڑھا دیے گئے تھے تاہم لاک ڈاو¿ن میں سختی یا نرمی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 31 مئی کوکابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔