پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

125

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اورجاسوس ڈرون مار گرایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر پر
بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ جاسوس ڈرون ایل او سی عبور کرکے نیکرون سیکٹر میں پاکستان کی سرحد میں 700 میٹر اندر داخل ہوا تھا۔اس سے قبل بدھ کو بھی پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر گرا دیا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت خطے میں سیفران دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔