پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سفارش

127

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اوگرا نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی ہے‘ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی‘ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے گزشتہ3 ماہ کے اسٹاک اور فروخت کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ اوگرا نے پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے ‘ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ 31 مئی کو قیمتوں میں ردودبدل کا فیصلہ کرے گا‘ اوگرا نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ہائیڈرو کاربن ڈولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کوہدایت کی ہے کہ ڈیپوز اور آوٹ لیٹس پر پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کا جائزہ لیاجائے اور معقول ذخیرہ نہ ہونے پر رپورٹ فراہم کی جائے۔