ڈا لر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے بعد ڈا لر کے مقابلے روپے کی قدر گر گئی جس کی وجہ سے انٹر بینک میں ڈالر162.30روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161.80 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوپاکستانی روپے پر دیگر غیر ملکی کرنسیوں کا دباوٗ دیکھنے میں آیا جس کے باعث انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک روپے20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.80روپے سے بڑھ کر162روپے اور قیمت فروخت161روپے سے بڑھ کر162.30روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.50روپے سے بڑھ کر161.30روپے اور قیمت فروخت161روپے سے بڑھ کر 161.80 روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں ایک روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 173.50 روپے سے بڑھ کر174.50 روپے اور قیمت فروخت 175.50 روپے سے بڑھ کر176.50 روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 194 روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت 196روپے سے بڑھ کر197روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.80روپے سے بڑھ کر42روپے اور قیمت فروخت 42.30روپے سے بڑھ کر42.50روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید 42.90روپے سے بڑھ کر43.30روپے اور قیمت فروخت 43.40روپے سے بڑھ کر43.80روپے ہوگئی ۔