کورونا وائرس کے امریکی انتخابی مہم پر اثرات‘ مبصرین کشمکش کا شکار

149

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات پھیکے پڑگئے اور سیاسی مبصرین کے لیے اندازہ لگانا مشکل ہوگیا کہ سینیٹ میں اس بار کس جماعت کو اکثریت حاصل ہوگی۔ صدارت اور کانگریس کی نشستوں کے لیے نومبر میں طے شدہ انتخابات دور نہیں، لیکن وائرس کی وجہ سے گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کی اکثریت کے باوجود نتائج کی پیش گوئی کرنا آسان نہیں۔