سورج آج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا

501

لاہور: سورج آج جمعرات کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔

سورج عین اوپر سے گزنے سے قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا، اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا، اس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

دوبارہ سورج16 جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رُخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلیے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباً زاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔

اس برس سورج دوسری مرتبہ16 جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔