لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ وفاق اور صوبے کرینگے، گورنر پنجاب

143

لاہور(نمائندہ جسارت )گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ لاک ڈائون میں سختی یا نر می کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت کر ے گی، لوگ کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں اسی لیے پاکستان میں کورونا مر یضوںا ور انکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہیدا ہونے والوں کے اہل خانہ کور قوم دلائیں گے، ان کے ساتھ100فیصد انصاف ہوگا ۔ وہ پی آئی اے طیارہ حادثے کے شہید پائلٹ سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی اور دیگر اہل خانہ سے عید کے روز اظہار تعزیت اور بیگم پروین
سرور کے ساتھ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں بچوں کیلیے تحائف تقسیم کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ شہید پائلٹ سجاد گل کے والد کے خاندان کے طیارہ حادثہ تحقیقات کے حوالے سے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دورکیا جائے گا ،تحقیقات میں 100فیصد شفافیات کو یقینی بنایا جائے گا ۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آج ان بے سہارابچوں کیساتھ عید منا رہا ہوں اور کوئی شک نہیں کہ ہم سب نے مل کر ہی ایسے بے سہار ا بچوں کا سہار ابننا ہے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا مر یضوں کی تعداد اور ان کی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے ، لاک ڈائون میں نر می یا سختی کے بارے میں فیصلہ وفا ق اور صوبوں نے کر نا ہے ، کورونا کی وجہ سے کسی بڑے سانحے سے بچانے کے لییہمیں تمام اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔