طیارہ حادثہ، تدفین کیلیے فی کس 10 لاکھ روپے مختص

672

وزیر اعظم عمران خان  کی خصوصی ہدایت پر طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تدفین کیلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی سے عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان  کی خصوصی ہدایت پر طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تدفین کیلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجرز خود لواحقین کے گھر جا کر ادا کریں گے، جائے حادثے سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں،21 کی شناخت ہو چکی ہے۔

جائے حادثے سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں،21 کی شناخت ہو چکی ، ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان

دوسری جانب لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا لواحقین کی رہنمائی کیلئے کاونٹر قائم کر دیا گیا ہے جب کہ  ڈی این اے کیلیے ورثاء موبائل فون نمبر03422762024پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں، جامعہ کراچی ڈی این اے لیب کے رابطہ نمبر 111222292پر بھی کال کی جا سکتی ہے۔