خود پر الزامات کا سن کر دھچکا لگا، الزامات کاجواب دوں گا، جہانگیر ترین

617

جہانگیر ترین نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود پر الزامات کا سن کر دھچکا لگاہے، الزامات کاجواب دوں گا اور ثابت قدم رہوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہانگیر ترین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف شفاف کاروبار کیاہے، عوام جانتی ہے کہ میں نے ہمیشہ کاشتکار کو پوری قیمت ادا کی ہے،میں نے تمام ٹیکسز اداکیے،حساب کتاب کے دو الگ رجسٹر نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ چینی بحران کیس پر وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔