امریکا نے چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا

490

واشنگٹن : امریکا نے ایران کے ساتھ تجارتی و کاروباری شعبے میں مدد کرنے والی چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کافی عرصے سے چینی کمپنی ‘شنگھائی سینٹ لاجسٹک لمیٹڈ ‘ پر نظر رکھی ہوئی تھی، چینی  کمپنی ایران کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس نے تہران پر عائد کی گئی امریکی پابندیوں کو غیرموثر بنانے میں ایران کے ساتھ تعاون کیا۔

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق چین میں قائم شنگھائی سینٹ لاجسٹک لمیٹڈ کمپنی کو ایرانی دہشت گرد ایئر لائن مہان ایئر ایجنٹوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

Investigation Implicates Iran Airlines in Spreading COVID-19 in ...

واضح رہے کہ کورونا وائرس کو پھیلانے کے الزام کے بعد سے امریکا اور چین میں خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔