الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حکومت کے انتظامی و مالی اختیارات منجمد کر دیے

202

گلگت (اے پی پی)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صدارتی آ رڈر کے تحت اختیارات ملتے ہی گلگت بلتستان حکومت کے انتظامی و مالی اختیارات منجمد کر دیے۔چیف الیکشن کمشنر کے جاری احکامات کے مطابق شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد اور پری پول ریگنگ کی شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی حکومت کے ترقیاتی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیے جاتے ہیں۔ صوبائی حکومت آ ئندہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکے گی اور نہ کسی تقرر کی مجاز ہو گی۔ تاہم پبلک سروس کمیشن اور 15 مئی تک پوسٹوں پر تقرر ہو سکے گا۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی فنڈ کو بھی منجمد کر دیا ہے اور بتایا کہ احکامات جاری ہونے کے بعد تبادلے بھی نہیں ہو سکیں گے ، البتہ جہاں ضروری ہوا تو الیکشن کمیشن کے مشورے پر تبادلے ہو سکیں گے۔ قابل ذکربات ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی مدت 24 جون کو ختم ہو رہی ہے۔