مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں پر نئی اسرائیلی پابندیاں

113

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکام نے غرب اردن میں فلسطینی کاشت کاروں پر نئی بندیاں عائد کرنا شروع کردیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی نابلس میں صہیونی فوج نے قریوت کے مقام پر فلسطینیوں کو کاشت کاری سے روک دیا۔ مقامی سماجی کارکن بشار قریوتی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ یہودی آباد کار اور قابض صہیونی فوج کھیتوں میں گھس کر فلسطینیوں کی قیمتی فصلوں کوتباہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب عالمی علماکونسل نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی مدد اور کورونا وائرس کی آڑ میں امریکی منصوبے کے تحت فلسطینی اراضی پر قبضے میں توسیع کررہا ہے۔