کینیڈا: برٹش کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ اہل کار ہلاک‘ دوسرا زخمی

97

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثے میں طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ فوجی حکام کے مطابق طیارے میں فضا میں ہی آگ بھڑک اٹھی اور پائلٹ کے طیارے سے نکلتے ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ ایلیٹ ائر فورس کی ٹیم کا حصہ تھا، جو کورونا کے خلاف عوامی کوششوں پر انہیں سلام پیش کر رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ مقامی آبادی میں ایک گھر کے قریب گرا، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا کا نیٹو آپریشن میں شامل ایک ہیلی کاپٹر بھی یونان کے ساحلوں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔