یمنی ساحل کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ

162

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی بندر گاہ مکلا کے ساحل کے قریب خلیج عدن میں ایک جہاز پر قزاقوں نے دھاوا بول دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن سینٹر نے اس سلسلے میں بحریہ کے حکام علاقے کو عبور کرنے والے جہازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بہت محتاط رہی۔ مرکز نے گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی اس جہاز کی نشاندہی کی ہے، جس کو مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ مرکز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک انتباہی نوٹس میں کہا کہ نیول حکام کی طرف سے یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اس علاقے کو عبور کرنے والے جہاز بہت محتاط رہیں۔ اس حوالے سے ایک نقشے کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ خلیج عدن سے کے قریب یمن کے جنوبی ساحل پر ہوا ہے۔ برطانوی کمپنی اسٹالٹ ایپل نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ قزاقوں نے اتوار کے روز یمن سے 75 سمندری میل پر جہاز (اسٹالٹ ایپل) پر حملہ کیا تھا۔ قزاقوں نے 2 تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے جہاز کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ دوسری جانب یمن میں سرگرم عرب اتحاد نے ایک بار پھر حوثی ملیشیا پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے۔