کورونا کےخوف سے بھارتی فوجیوں کی خودکشی

487

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم اور کورونا وائرس کے باعث بھارتی فوجی نفسیاتی دباؤ کا شکارہونے لگے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے خوف اور نفسیاتی دباؤ کے باعث دو فوجیوں نے خودکشی کرلی ،ایک اہلکارنے کوررونا کے خوف کے باعث زندگی کا خاتمہ کیا۔

اہلکار کی لاش کے قریب سے ایک رقعہ ملا جس میں درج تھا کہ”مجھے کورونا ہونے کا خوف ہو گیا ہے”۔ تحریری نوٹ ملنے پر اہلکار کی لاش کو پہلے کورونا ٹیسٹ کیلئے  لیبارٹری لے جایا گیا ہےاہلکار کا تعلق راجھستان سے ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سرینگر میں بھی سینٹرل ریزرو پولیس کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت بنگالی بابو کے نام سے ہوئی ہے جو مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے تاحال خودکشی کرنے یا آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 451 ہوگئی ہے۔