بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف

623

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پرامن اور خوشحال بلوچستان کیلئے حکومت اور عوام کی مدد ہمارا فرض ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ‘چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی اسی پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں کورونا سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے کورونا متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع کورونا سے متعلق ریلیف سرگرمیوں میں مصروف نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کے مسقبل کیلئے تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پرامن اور خوشحال بلوچستان کیلئے حکومت اور عوام کی مدد ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رسائی  یقینی بنائی جائے۔