صدر مملکت نے دسواں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا

646

صدر مملکت عارف علوی نے دسواں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا ہے جو صوبوں کے محاصل میں حصے اور ٹیکسوں کے امور کو طے کرے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ فنانس کمیشن کے اراکین ہوں گے جب کہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ دسویں این ایف سی کے چیئرمین ہوں گے،کمیشن میں مشیر خزانہ سمیت چاروں صوبائی وزرا خزانہ شامل ہیں۔

پنجاب سے طارق باجوہ، سندھ سے ڈاکٹر اسد سعید، کے پی سے مشرف رسول اور بلوچستان سے جاوید جبار کو کمیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نیشنل فنانس کمیشن کے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے،کمیشن وفاقی، صوبوں اور دیگر علاقوں کیلیےوسائل کےاموربھی طےکرےگا،وفاق اور صوبوں میں مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی ذمہ داری ایک آئینی ادارے، نیشنل فنانس کمیشن کے سپرد ہوتی ہے،آئین کے تحت ہر پانچ سال بعد اس ادارے کو نیا فارمولا وضع کرنا ہوتا ہے۔