کورونا:متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی ، جنرل قمر جاوید

594
(File Photo)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوروناسےمتاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

کوہاٹ : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کوہاٹ کے دورہ کے موقع پر یادگار شہدا پر پھول رکھےاور شہدا کے لیےفاتحہ خوانی بھی کی، سی ایم ایچ کوہاٹ میں کوروناسےمتعلق سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

آرمی چیف کو علاقے میں کورونا کے خلاف پاک فوج کی معاونت اورپاک افغان سرحد پرسیکیورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کورونا کے خلاف امدادی کوششوں میں مصروف جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اوربلند حوصلے پر افسران اورجوانوں کی تعریف بھی کی۔