کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع

494

جرمنی میں بائیواین ٹیک کمپنی نے کورونا کی ویکسین تیار کر لی ہے جسکی انسانوں پر آزمائش بھی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی ایک دوا ساز کمپنی بائیواین ٹیک نے کوروناوائرس کیخلاف BNT162 ویکسین تیار کرلی ہے جسکی انسانوں پر آزمائش شروع کر دی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین امریکی کمپنی فائزر کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہے۔ جو کہ 23 اپریل سے 12 افراد کو دی جارہی ہے تاہم اگلے مرحلے میں 200 افراد پر آزمائش کی جائے گی جن کی عمریں 18 سال سے 55 سال کے درمیان ہوں گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں متعدد ممالک 100 سے زائد کوروناوائرس کیخلاف ویکسین کی تیاری میں پر کام کررہے ہیں جن میں 5 ویکسینوں کی انسانوں پر آزمائش شروع کردی گئی ہے۔