ماہ رمضان  میں وفاقی حکومت کا دفاتر کےلیے اوقات کارجاری

513

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کھولنے کا نوٹی فیکشن میں بتایا کہ ہفتے میں 6روز کھلنے والے سرکاری دفاتر صبح 10سے شام 4بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفاتر صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک کھلیں گے۔

نوٹی فیکشن میں مزید بتایا گیا کہ ہفتے میں 5روز کھلنے والے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 10سے شام 4بجے تک کھلیں گے۔