گورنرسندھ کی آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات

946

کراچی :  گورنرسندھ عمران اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے وفد نے انجمن کے قائم مقام صدر جاوید قریشی کے ہمراہ گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔

عمران اسماعیل نے تاجر وں سے گفتگو کرتے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجربرادری انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، بالخصوص صوبہ کے تاجر وں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کررہی ہے ۔

گورنر سندھ کا مزید کہناتھا کہ کورونا وائرس عالمی وباءبن چکی جس سے پاکستان بھی شدید متاثر ہورہا ہے اس ضمن میں انتہائی مجبوری میں سخت فیصلے کرنے پڑے ،وزیراعظم کو عام آدمی کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان باربار اس بات کااظہار کررہے ہیں کہ ایک طرف کورونا وائرس تو دوسری جانب غربت و افلاس ہے وزیراعظم چاہتے ہیں کاروباری سرگرمیوں کو جامع و مربوط حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھا جائے ۔

 گورنرسندھ نے تاجروں پر زور دیا کہ آپ مختلف شعبوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایس او پی بنا کر دیں تاکہ اس کی روشنی میں بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا سکیں ۔

وفد کے سربراہ جاوید قریشی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث کاروبار زندگی لاک ڈاﺅن کی نظر ہوگیا ہے اس صورتحال میں تاجروں کو معاشی دشواریوں کا سامنا ہے۔