جرمنی نے ڈبلیو ایچ او کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا

346

برلن: جرمن چانسلر اینجلا مارکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی ادارہ صحت کو فنڈ نہ دیے جانے کے اعلان پر ادارے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ک مطابق انجیلا مارکل نے ڈونلڈ ٹرمپ کیطرف سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈ کو روکنے پر ادارے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انجیلا مارکل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈ کو روکنے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور ماضی میں میں بھی دیتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو ابھی ادارے کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت بنیاد کی مانند ہے۔ عالمی وبا کو شکست دینا ہے تو تمام ممالک کو متحد ہوکر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او پر الزام عائد کیا تھا کہ ادارے نے کورونا سے چین میں پھیلنے والی تباہی کی تفصیلات چھپائیں اور اُس سے پیدا ہونے والے خطرات سے دنیا کو بروقت آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے امریکہ ادارے کے فنڈ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔