احساس پروگرام کے تحت 44لاکھ خاندانوں کو امداد دی،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

1508

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشترکا کہنا  ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امدادی رقم کی ترسیل کا عمل ملک بھر میں جاری ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کے اعداد شمار  کے حوالے سے بتایا کہ9 اپریل سے لے کرآج شام 5 بجے تک ملک بھر کے 44لاکھ 44ہزار7 سو خاندانوں میں 53ارب 33 کروڑ 64ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آزاد کشمیر میں 66 ہزار 1سو 15خاندانوں میں 79کروڑ 33لاکھ80 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے،    صوبہ بلوچستان میں 1 لاکھ 31ہزار97خاندانوں میں 1ارب 57کروڑ31لاکھ64 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں 22ہزار3سو 90 خاندانوں میں 26کروڑ86لاکھ80 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشترکا مزید کہنا تھا کہ  صوبہ خیبر پختونخوا میں 9 لاکھ 25ہزار5 سو 29خاندانوں میں 11ارب 10کروڑ63لاکھ48 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، صوبہ پنجاب میں 17 لاکھ 86ہزار4 سو41خاندانوں میں 21ارب 43کروڑ 72لاکھ 92 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں 15 لاکھ 3ہزار7 سو 22خاندانوں میں 18ارب 4کروڑ 46لاکھ 64 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے،اسلام آباد میں 9ہزار 4 سو 8 خاندانوں میں 11کروڑ28 لاکھ 96 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔