کورونا وائرس: ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد

500

کورون وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20  لاکھ 1 ہزار ہوگئی  جبکہ ہلاکتیں 1 لاکھ 26 ہزار 758 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 88 ہزار 668 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 603 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 84 ہزار 573 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

عالمی سپر پاور امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریضوں کی بلکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 64 ہوگئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 14 ہزار 211 ہو گئی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 5 لاکھ 49 ہزار 327 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 ہزار 820 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

US coronavirus deaths top 25,000 as confirmed cases near 600,000 ...

کورونا وائرس دوسرا سب متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں کورونا کا شکار ہوکر 21 ہزار 67 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 62 ہزار 488 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی تعداد 18 ہزار 255 ہےجبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 60 ہوچکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث 15 ہزار 729 ہلاکتیں ریکارڈ ہو ئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 303 ہوگئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 495 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 32 ہزار 210 ہو گئے۔

France and Spain Follow Italy Into Coronavirus Lockdown | Time

دوسری عالمی سپر پاور برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 107 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 93 ہزار 873 ہے۔

چین سے پھیلنے والی وبا کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 342 ہیں جبکہ کورونا کیسز کی تعداد  82 ہزار 295 ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 683 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ  کیسز کی تعداد 74 ہزار 877 ہو گئی۔

کورنا وائرس سے روس میں اب تک 170 اموات ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 102 ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 73 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 369 ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب ہے جبکہ اموات کی تعداد 107 ہو چکی ہے۔

ملک میں 4 ہزار 464 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔