کورونا وائرس: ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا سب سے آگے

340

عالمگیر وبا کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا اب بھی سب سے آگے ہے جہاں اب تک 21 ہزار86 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید 64ہزار711نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح متاثرہ افراد کی تعداد بھی 17 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکا میں ہلاکتیں اٹلی سے بھی زیادہ ہیں جن کی مجموعی تعداد 20 ہزار223 تک پہنچی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا ، فرانس اور برطانیہ میں سب سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ امریکا میں 1476، فرانس میں 635 اور برطانیہ میں 917 افراد ایک روز میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ اٹلی میں 619، اسپین میں 272، بیلجیم میں327، سوئیڈن میں 34، ایران میں 125، ترکی میں 95، بھارت میں 39،اسرائیل میں 6 اورچین میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

مجموعی ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا اب بھی سب سے آگے ہے جہاں اب تک 21 ہزار86 افراد ہلاک ہوئے ، اس کے بعد اٹلی میں 19 ہزار 486، اسپین میں 16 ہزار653، فرانس میں 13 ہزار832، برطانیہ میں 9 ہزار875 ہلاک ہوئے۔عالمی سطح پر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار46 ہوگئی ہے۔