آئی ایم ایف کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ فنڈ دیگا

721

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک ارب 40 کروڑ کا اضافی فنڈ دیگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی، پاکستان نے آئی ایم ایف سے  یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے  عرب میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس کے بعد پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

ٹریسا ڈبن کے مطابق آئندہ ہفتے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔