دبئی میں پاکستانیوں کو امداد کی فراہمی کیلیے آن لائن رجسٹریشن شروع

793

دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ نے ضرورت مند ہم وطنوں کو راشن کی فراہمی کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قونصل خانہ نے لکھا کہ حکومت دبئی کے 24 گھنٹے کی  جراثیم کش مہم اور نقل و حرکت پر اگلے دو ہفتے تک پابندی کے باعث،دبئی و شمالی امارات میں مقیم ضرورتمند پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ راشن کے لئےدیے گئے لینک پر رجسٹریشن کروائیں۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے بعد درخواست کنندہ سے قونصل خانہ رابطہ کرے گا۔

دوسری جانب قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ وطن جانے والے پاکستانیوں کاڈیٹا جمع کیا جارہا ہے اور اب تک 20 ہزار افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز کا بندوبست ہوتے ہی پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔