آئی جی جی ٹیسٹ پر عاید پابندی میں نرمی کی جائے‘ ڈاکٹر طاہر شمسی

331

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ کورونا کی تشخیص کے لیے آئی جی جی ٹیسٹ پر عاید پابندی میں نرمی کی جائے اور کورونا کی نشان دہی کے لیے ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے جسم میں اینٹی باڈیز پلازما کے باعث دوبارہ متاثر ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا، ان کی نشان دہی ضروری ہے جو از خود صحت یاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ از خود صحت یاب ہونے والے افرادکو کاموں پر جانے کی اجازت دی جا سکے‘ یہ افراد لاک ڈاؤن کے خاتمے اور معمولات زندگی کی بحالی کا ایک ذریعہ ہو سکتے ہیں۔