تعمیراتی شعبے کیلیے پیکیج بڑا ریلیف ثابت ہوگا‘ فواد چودھری

120

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس وباء کے دوران معاشی مسائل سے نمٹنے کیلیے کوشش کر رہی ہے، وفاقی حکومت کی نگرانی میں تین اہم اسکیمیں جاری ہیں جو صرف مستحق لوگوں کیلیے ہیں، ملک بھر سے 1 کروڑ 60 لاکھ لوگوں نے امدادی پیکیج کیلیے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن میں سے صرف 40 لاکھ لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ باقی امدادی پیکیج کے معیار پر پورا نہیں اتر رہے تھے۔ ہفتہ کو ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس بحران کے دوران مستحق لوگوں کی مدد کیلیے جو پروگرام شروع کیے ہیں ان میں کوئی سیاسی مداخلت یا پسند نا پسند نہیں ہے، مستحق خاندانوں تک انتہائی شفاف طریقے سے امداد پہنچائی جائے گی۔