حکومت کا پاک افغان سرحد کھولنے کا اعلان

562

اسلام آباد: پاکستان نے 6 اپریل سے افغان سرحد کھولنے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان نےسرحد کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

اعلان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان میں بہت سے افغان شہری موجود ہیں جو اس سرحد کے ذریعے اپنے وطن واپس جائیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن کے مقام پر سرحدی پوائنٹس 6 سے 10 اپریل تک مخصوص اوقات کار میں کھلے رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کی وجہ سے مشرقی اور مغربی سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔