ملک میں کرونا وائرس تفتان سے نہیں پھیلا، اسد عمر کا مخالفین کو جواب

362

اسلام آباد( آن لائن )پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اس وقت کورونا وائرس نے اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ پاکستان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ پاکستان حکومت نے ایران زائرین کو آنے دیا اور ان کی وجہ سے پورے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا۔ اس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس ایران سے نہیں پھیلا۔ایران سے آنے والے تمام زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، وہ کسی سے نہیں ملے، وائرس ان تک ہی محدود
رہا ہے۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پھیلائو امریکا ، برطانیہ اور دیگر ممالک سے آنے والے لوگوں سے ہوا ہے۔ کیونکہ وہ تمام لوگ قرنطینہ میں نہیں گئے تھے۔تفتان میں کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلیے جتنے اقدامات کیے گئے اس سے زیادہ بہتر ہوسکتے ہیں۔ تفتان بلوچستان میں جتنا دور دراز علاقہ ہے وفاق نے وہاں بہتر کام کرنے اور تمام سہولیات پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس سے بہتر انتظامات کیے جاسکتے تھے۔اسد عمر نے تنقید کرنے والے سیاستدانوں کے بیانات پر سوال کیا کہ تفتان میں سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے شہری بھی تھے تو ذرا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری ، مسلم لیگ ن کے شہباز شریف اور نواز شریف یہ بتادیں کہ انہوں نے اپنے شہریوں کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔