جاپان، فوکوشیما میں مقامی باشندے اولمپک مشعل کی نمائش دیکھنے پہنچ گئے

117

ٹوکیو (جسارت نیوز) جاپان میں ملتوی کیا جانے والا ٹوکیو اولمپکس کی مشعل فوکوشیما کے علاقے کے جے ویلیج میں فٹبال کے تربیتی مرکز میں عام نمائش کی جا رہی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق اس مرکز سے اولمپکس کی مشعل تھامے ریلے دوڑ 26 مارچ کو شروع کیا جانا تھا، مگر منتظمین نے گیمز اور اس ریلے دوڑ کو آئندہ سال تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس شعلے کی کچھ عرصہ تک فوکوشیما میں نمائش کرنے اور گیمز کے انعقاد تک جاپان میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس شعلے کو صبح کے دورانیے میں دیکھنے کے لیے بچوں سمیت کئی مقامی رہائشی آئے اور تصویریں اتاریں۔کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے، شعلے کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کو ماسک پہننے اور ہاتھوں کی صفائی کے لیے سینیٹائزر کے استعمال کی شرط عائد کی گئی ہے۔ فوکوشیما آنے والے ہر شخص کو صرف 30 سیکنڈز تک شعلے کو دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ ہجوم بڑھنے کی صورت میں لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھتے ہوئے قطار میں انتظار کرنے کا کہا جائے گا۔