کیمبرج اسکول سسٹم: بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی جاری

633

کراچی: کیمبرج اسکول سسٹم نے بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی۔

کورونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظرکیمبرج انتظامیہ کی نئی پالیسی کے مطابق گریڈنگ کا تعین کلاس ورک، اسائمنٹس اور اداروں کے امتحانات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گیا۔

انتظامیہ نے اسکولز سے بچوں کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ کورس ورک اور اسائمنٹس سمیت دیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

پرائیوٹ امیدواروں کو بھی بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی گئی، پرائیوٹ امیدواروں سے اسکولز کے طلبہ والا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔کسی سینٹر میں نہ پڑھنے والے طلبہ کے گریڈ کے وقت احتیاط برتی جائے گی جبکہ بچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی لی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو رونے کےلیے ملک میں لاک ڈاؤن 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔