محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کی نمائندگی کے خواہاں

163

لاہور (جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل رائونڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور اس کے بعد باعزت انداز میں انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا لیکن دنیا میں لیگز کھیلتا رہوں گا۔ کرکٹ سے مکمل کنارہ کش ہونے کے بعد فیصلہ کروں گا ۔دیکھوں گاکہ زندگی کہاں لے جاتی ہے،آیا کوچنگ میں جائوں گا یا کسی اور شعبے میں قسمت آزمائوں گا۔وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو پہلے ہی خیر باد کہہ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں عزت اور کامیابیوں کے ساتھ کرکٹ کو الوادع کہنا چاہتا ہوں۔ ابھی میں نے مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔ ریٹائر منٹ کے بعد مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔میرے پاس انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے کے بعد میرے پاس انٹر نیشنل لیگ کھیلنے کاآپشن موجود ہے ۔