کورونا وائرس: ٹرین کی بوگیوں کو آئسولیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

496

بھارت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ٹرین کی بوگیوں کو قرنطینہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 637 بوگیوں کو قرنطینہ بنایا جائے گا۔

 اسی حوالے سے بھارتی ریلوے حکام نے کہا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں کو طبی سہولیات سے لیس مکمل وارڈ میں تبدیل کیا جائے گا ۔

قرنطینہ میں تبدیل کی جانے والی ٹرین کی بوگیوں میں کھانے پینے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔