کورونا وائرس کی تباہی سے دنیا کا احوال

611

عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں 30 ہزار659 افرادجان کی بازی ہارگئے ہیں اور دنیا میں کورونا سے ایک لاکھ 41 ہزار464 افرادصحتیاب ہوچکے ہیں۔

چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اس عالمگیر وبا نے دنیا کے 199 ممالک تک اپنا رخ کرلیا ہے، دنیا بھر میں اس مہلک وائرس سے 30 ہزار 659 لو گ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 889 افراد ہلاک ہونے کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Why are deaths from coronavirus so high in Italy? | Live Science

اٹلی میں 86 فیصد اموات ان افراد کی ہوئیں جن کی عمریں 70 برس سے زیادہ تھیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں میں اٹلی میں کورونا سے بیمار101 برس کا شہری صحت یاب ہوکراسپتال سےگھر منتقل ہوگیا ہے تاہم صحت یاب اطالوی شہری کانام ظاہرنہیں کیا گیا تاہم اسےمسٹرپی کہا گیا ہے۔

خطرناک وائرس سے اسپین میں 844 افراد کے ہلاک ہوجانے کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار982 ہوگئی ہے۔

Italy reports 683 more coronavirus deaths: Live updates | News ...

جان لیوا کورونا وائرس نے ایران میں مزید 139 افراد جان لینے کے بعد اموات کی تعداد 2ہزار517 ہوگئی۔

Coronavirus shatters trust in Iran's leaders after cases surge ...

فرانس میں کورونا سے مزید 319 افراد کی ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 314 ہوگئی۔

Coronavirus: France shuts most public places - Latest updates ...

برطانیہ میں عالمگیر وبا سے مزید 260 افراد ہلاک،اموات کی تعدادایک ہزار19 ہوگئی جبکہ جرمنی 82 اور بیلجیم 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔