اللہ کا حکم ہے ’’اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو‘‘ وزیر مذہبی امور

196

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اللہ کا حکم ہے کہ ’’اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو‘‘ اس لیے پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر طرح کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں اور بلاضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ منگل کو اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے حضور نبی پاکؐ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی پاکؐ کا فرمان ہے کہ ’’جو بندہ
طاعون کی بیماری میں اپنے گھر پر رہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر طلب کرے اور یہ یقین رکھے کہ اللہ کے حکم کے بغیر مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچ سکتی اگر وہ زندہ رہے تو وہ شہید کا درجہ پائے گا اور اگر اسے موت بھی آ جائے تو وہ شہید ہو گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے‘ ہاتھ ملانے اور معانقہ کرنے سے اس وبا کے خاتمہ تک گریز کیا جائے۔