پاکستان پوسٹ نے دہلیز پر ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی فراہمی شروع کر دی

120

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے منگل کو محکمے کے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ملازمین کو ان کی دہلیز پر پنشن کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ایک عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ تمام پوسٹ ماسٹر جنرلز (پی ایم جیز) اور سرکل سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریٹائرڈ اور سروس ملازمین اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔