کورونا وائرس، امام کعبہ کی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

156

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے اور درود شریف پڑھنے کی ہدایت کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے لوگوں کو گھرں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کر دی۔امام کعبہ نے مزید کہا کہ شہری گھروں میں رہیں اورہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کریں‘ امام کعبہ نے دنیا کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا بھی کی۔