دوحا ائر پورٹ پر پھنسے 72پاکستانیوں  کوآج واپس وطن لانے کا فیصلہ

236

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے(آج) منگل کو دوحا ائر پورٹ پر پھنسے 72پاکستانیوں کو واپس وطن لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے قطر ائر ویز کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ خصوصی پرواز کے ذریعے ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے عالمی ہوائی اڈے پر پہنچائے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا
ہے کہ دوحا میں پھنس جانے والے 72پاکستانیوں کو لیکر آنے والی خصوصی پرواز 24 مارچ علیٰ الصبح اسلام آباد ائر پورٹ پہنچنے کی توقع ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر وزارت صحت کی ہدایات پر فضائی مسافروں کی سخت طبی اسکرینگ کی جائے گی تاکہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے ۔