کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے لاک ڈاؤن کی پابندی ہوا میں اڑادی

318

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرکے مختلف مقامات شہریوں نے لاک ڈاؤن کی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا، مزار قائد کے سامنے جناح گراؤنڈ سمیت شہر میں میدانوں اور شہر کی سڑکوں پر درجنوں افراد کرکٹ اور دیگر کھیل کھیلتے رہے، پولیس اور رینجرز کے پہنچنے پر وہاں موجود افراد اطراف کی گلیوں
میں چلے جاتے جس کے بعد رینجرز کی جانب سے اعلانات کا سلسلہ شروع کیا گیاجس میں عوام سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی اپیل کی جاتی رہی ۔